لاہور میں کینال روڈ بند کرنے والے نوجوان کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ

صوبائی دارلحکومت میں  کینال روڈ بند کرکے ویڈیوز بنانے والے سیاسی جماعت سے وابستہ نوجوان کا پنجاب پولیس نے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کردیا اورگرفتاری کے بعد کا ویڈیو پیغام بھی سامنے آگیا۔
ویڈیو میں نوجوان کو یہ بتاتے ہوئے سنا گیا کہ میرا نام احمد اور تعلق لاہور سے ہے،میں آئی ایس ایف کا ممبر ہوں،پرسوں دوستوں کیساتھ مل کر لاہور کا کینال روڈ ٹائر جلا کر بند رکھا تھا جس کا مقصد ویڈیوز سوشل میڈیا پر لگا کر لائیکس اور فالوورز حاصل کرنا تھا۔
اس کا مزید کہناتھاکہ تقریباًمنٹ روڈبلاک رکھا لیکن جب پولیس آنے کی خبرملی تو بھاگ نکلے، رات کو گھر جاتے پولیس کے ہتھے چڑھ گیا،میں اس عمل پر شرمندہ اور معافی کاطلبگار ہوں، وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ کسی غیرقانونی کا م کا حصہ نہیں بنوں گا، دیگر لوگوں سے بھی گزارش ہے کہ اپنا مستقبل خراب نہ کریں ورنہ جیلوں میں ہی سڑوگے۔

اپنا تبصرہ لکھیں