حالیہ عرصے میں GABA tea دنیا بھر میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، جسے ذہنی سکون، بہتر نیند اور ہینگ اوور میں کمی کے لیے مفید قرار دیا جا رہا ہے۔
یہ دراصل عام چائے (گرین، بلیک یا اولونگ) کی ایک خاص قسم ہے، جس میں Gamma-aminobutyric acid شامل ہوتا ہے۔ یہ مادہ دماغ کو پرسکون کرنے، دباؤ کم کرنے اور نیند بہتر بنانے میں کردار ادا کرتا ہے۔
گابا چائے کو خاص طریقے سے آکسیجن کے بغیر تیار کیا جاتا ہے، جس سے اس میں گابا کی مقدار عام چائے کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہو جاتی ہے۔
اس کی مقبولیت کی بڑی وجہ ممکنہ فوائد ہیں، جیسے ذہنی تناؤ میں کمی، بلڈ پریشر کنٹرول اور موڈ میں بہتری۔ تاہم ماہرین کے مطابق اس کے اثرات پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے، اور یہ کوئی مکمل علاج نہیں بلکہ ایک معاون چیز ہے۔


