امریکہ: وائٹ ہاؤس کے قریب اہلکاروں پر فائرنگ کرنیوالے شخص کو گولی مار دی گئی

امریکی سیکرٹ سروس نے کہا ہے کہ اس کے افسران نے وائٹ ہاؤس کے قریب ایک مسلح اور مشکوک شخص کا سامنا کیا جس نے سیکرٹ سروس کے اہل کاروں پر فائرنگ کی اور فرار ہو گیا تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے نے اسے گولی مار دی، واقعے کے بعد کچھ وقت کے لیے وائٹ ہاؤس میں لاک ڈاؤن کر دیا گیا۔

وائٹ ہاؤس کمپلیکس کے اردگرد گشت میں مصروف ایجنٹوں نے ایک مشکوک شخص کو دیکھا جسے سیکرٹ سروس کے ڈپٹی ڈائریکٹر میتھیو کوئن نے مشکوک شخص قرار دیا جس کے پاس آتشیں اسلحہ بھی تھا۔

مشکوک شخص نے فرار ہونے کی کوشش کی تو سیکرٹ سروس کے افسران اس تک پہنچے جس پر اس نے سیکرٹ سروس پر فائرنگ کی جواب میں سیکرٹ سروس نے بھی اس مشکوک شخص پر گولی چلائی جو اسے لگی اور اسے اسپتال پہنچایا گیا۔

اپنا تبصرہ لکھیں