اکثر لوگ اس غلط فہمی کا شکار رہتے ہیں کہ ان کے اندر بے پناہ صلاحیت اور ٹیلنٹ موجود ہے، لیکن وہ اپنی زندگی میں وہاں نہیں پہنچ سکے جہاں انہیں ہونا چاہیے تھا۔ لوگ اکثر اسے وقت کی کمی یا ADHD جیسے مسائل کا نام دے کر جان چھڑا لیتے ہیں، لیکن اصل حقیقت اس سے کہیں زیادہ گہری اور تلخ ہے۔
1. نظم و ضبط اور تخلیق: فلوبرٹ کا تناقض
فرانسیسی مصنف گوستاو فلوبرٹ کا کہنا تھا کہ اپنی روزمرہ کی زندگی کو ایک عام اور منظم انسان کی طرح باقاعدہ اور بااصول بناؤ، تاکہ تم اپنے کام میں بے باک، تخلیقی اور منفرد ہو سکو۔
سادہ الفاظ میں، زندگی کے ایک حصے میں پابندی اور نظم و ضبط لائے بغیر آپ دوسرے حصے میں تخلیقی آزادی حاصل نہیں کر سکتے۔ اگر آپ کی روزمرہ کی زندگی میں بے ترتیبی، گھر کا ڈراما، بکھرے ہوئے مالی معامالات اور بے مقصد تعلقات ہوں گے، تو آپ کی تمام ذہنی توانائی انہی فضول چیزوں میں ضائع ہو جائے گی۔ کام پر لگانے کے لیے آپ کے پاس توانائی بچے گی ہی نہیں۔
2. بینک اکاؤنٹ اور کیفین (کافی) کی مثال
ہمارے اعصابی نظام (Nervous System) کی ایک خاص صلاحیت اور کیپیسٹی ہوتی ہے۔ اس کی مثال یوں ہے جیسے کسی کے بینک اکاؤنٹ میں ۲ ہزار روپے ہوں لیکن وہ ۱۰ ہزار کی چیز خریدنا چاہے۔ اب وہ ۸ ہزار کا قرض لے کر چیز تو خرید لے گا، لیکن وہ قرض اور اس کا سود اس پر بوجھ بن جائے گا۔
ہم اپنے نروَس سسٹم کے ساتھ بھی یہی کرتے ہیں۔ جب ہمارے اندر کام کرنے کی صلاحیت ۲ ہزار کی ہوتی ہے اور ہم خواب ۱۰ ہزار کے دیکھتے ہیں، تو ہم اس خلا کو پُور کرنے کے لیے شدید سگریٹ نوشی، کیفین (دن میں ۴، ۴ کپ سخت کافی) یا دیگر عادات کے سہارے سے عارضی توانائی لیتے ہیں۔ یہ بالکل بینک سے سود پر قرض لینے جیسا ہے، جو وقتی طور پر تو کام چلا دیتا ہے لیکن بعد میں نروَس سسٹم کو تباہ اور تھکا دیتا ہے۔
3. خیالی وجود (Ideal Self) اور حقیقی وجود (Real Self)
سب سے بڑا سچ یہ ہے کہ “میں بہت ٹیلنٹڈ ہوں لیکن کر نہیں پا رہا” اکثر ہماری ایگو (Ego) کا ایک جھوٹ ہوتا ہے۔ آپ اس وقت جتنا کام کر پا رہے ہیں، آپ میں فی الوقت اتنی ہی صلاحیت ہے۔
یہ جو آپ کے خیالی وجود (کہ میں کیا کر سکتا ہوں) اور حقیقی وجود (کہ میں اس وقت کیا کر رہا ہوں) کے درمیان فاصلہ ہے، اس کی وجہ بچپن کا ماحول، چائلڈ ہڈ ٹراما، گھر کی تنگی، والدین کی عدم توجہی یا تشدد ہوتا ہے۔ جب بچہ ایسے ماحول میں بڑا ہوتا ہے تو اس کا نروَس سسٹم ایک پائپ کی طرح بن جاتا ہے جس میں سے توانائی لیک (Leak) ہوتی رہتی ہے۔ وہ خوف اور بے چینی میں ہی اپنی بیشتر توانائی ضائع کر دیتا ہے۔
4. لائف کوچنگ اور سائیکوتھراپی کا فرق
اگر کسی شخص کا بچپن نارمل گزرا ہے اور اس کا نروَس سسٹم ٹھیک ہے، لیکن صرف روٹین کا مسئلہ ہے، تو اسے لائف کوچنگ کی ضرورت ہے جو اسے صرف ڈسپلن اور روٹین بنانے کا پلان دیتا ہے۔
لیکن جس انسان کا نروَس سسٹم بچپن کے صدمات یا گھر کے نامساعد حالات کی وجہ سے بکھرا ہوا ہو، اس پر لائف کوچنگ کام نہیں کرتی۔ اسے سائیکوتھراپی کی ضرورت ہوتی ہے۔ تھراپی خود کو زبردستی سدھارنے (Self-Improvement) کا نام نہیں ہے، بلکہ یہ اپنی حقیقت کے سامنے سرینڈر کرنے، پرانے ڈیفنس مکینزم کو گرانے اور اپنے اندرونی بوجھ کو ہلکا کرنے کا نام ہے۔
نتیجہ:
اگر آپ زندگی میں بڑا کام کرنا چاہتے ہیں تو سب سے پہلے اپنی ایگو کی اس دیوار کو توڑیں کہ آپ بہت ٹیلنٹڈ ہیں۔ اپنی موجودہ حقیقت اور صلاحیت کو تسلیم کریں، غیر حقیقی اہداف کا بوجھ اپنے کندھوں سے اتارے، اپنے نروَس سسٹم کی لیکج کو ختم کریں، اور اپنی روزمرہ کی زندگی کو خاموش، منظم اور بورنگ بنائیں۔ جب زندگی میں سکون اور نظم و ضبط آئے گا تو کام میں خود بخود پیشرفت ہونا شروع ہو جائے گی۔


