پاکستان سے حج پروازوں کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک سرکاری اسکیم کے تحت 32 ہزار سے زائد جبکہ نجی اسکیم کے تحت تقریباً ساڑھے چار ہزار عازمین سعودی عرب پہنچ چکے ہیں۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق 4 مئی سے جدہ کے لیے براہ راست پروازیں بھی شروع کی جا رہی ہیں، جبکہ روزانہ مختلف شہروں سے ہزاروں عازمین روانہ ہو رہے ہیں۔
پاکستان حج مشن کی جانب سے عازمین کو مختلف سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں رہنمائی، گمشدہ افراد اور سامان کی بازیابی، ٹرانسپورٹ اور طبی خدمات شامل ہیں۔ میڈیکل ٹیموں نے اب تک ہزاروں عازمین کو علاج اور دیگر طبی سہولیات فراہم کی ہیں۔


