مصطفی کمال کی کراچی کو صوبہ بنانے کی تجویز اور وزیر صحت کی نا اہلی / اطہر شریف

پاکستان کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) کی نومولود بچوں کی نرسری میں آتشزدگی سے 14 بچوں کی ہلاکت
اسپتال میں کوئی بھی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں، سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش
رپورٹ میں پمز اسپتال میں علاج اور ناکافی سہولیات کا بھی ذکر موجود ہے اور یہ بھی لکھا ہے کہ کوئی بھی چیز عالمی معیار کے مطابق نہیں
اسلام میں کل 4 سرکاری ہسپتال ہیں

1-ہسپتال (PIMS): پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد کا سب سے بڑا اور مرکزی سرکاری ہسپتال ہے جو سیکٹر G-8/3 میں واقع ہے۔2-فیڈرل گورنمنٹ پولیتھلک ہسپتال (Polyclinic): سیکٹر G-6/2 میں واقع شہر کا دوسرا بڑا اہم سرکاری ہسپتال ہے۔3- کیپیٹل ہسپتال (CDA Hospital): سیکٹر G-6 میں واقع ہے جو بنیادی طور پر سی ڈی اے کے زیر انتظام ہے۔4- فیڈرل جنرل ہسپتال: چک شہزاد، اسلام آباد میں واقع ہے جو مقامی اور دیہی آبادی کو طبی سہولیات فراہم کرتا ہے۔نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ری ہیبی ٹیشن میڈیسن (NIRM): سیکٹر G-8/2 میں واقع سرکاری ادارہ ہے۔
وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ انڈیا کے 9 صوبوں کو 38 کر دیا اور ہم 4 پر ہی کھڑے ہیں۔ نئے صوبوں سے کراچی کے مسائل حل ہوں گے۔
اسلام آباد کیپٹل ٹیریٹری کا کل رقبہ 906 مربع کلومیٹر ہے۔ قومی مردم شماری کے مطابق اس خطے کی کل آبادی 2,363,863 ہے۔
اس کے مقابلے میں کراچی کی تقریباً 3,527 مربع کلومیٹر (1,362 مربع میل) کے کل میٹروپولیٹن علاقے پر محیط ہے اور سرکاری مردم شماری کے اعداد و شمار کے مطابق اس کی آبادی 20.3 ملین دو کروڈ 30 لاکھ سے زیادہ ہے۔اور غیر سرکاری طور پر 30.5 ملین 3 کروڈ 50 لاکھ
اب ایک سوال مصطفیٰ کمال سے آپ سے ایک 15 گنا چھوٹا شہر اسلام آباد تو سنبھالا نہیں جاتا جس میں مرکزی 2 ہسپتال ہیں وہ آپ سے کنڑول نہیں ہوتے اور آج کی رپورٹ نے جو انکشافات کیے ہیں کہ پمز ہسپتال میں کوئی چیز عالمی معیار کی نہیں
تو آپ میں اخلاقی جرات ہے تو استعفی دے
آپ کیسے کراچی کو سنبھال سکتے ہیں آپ اتنے نااہل ہیں کراچی کے 1988 سے 2008 تک شراکت اقتدار رہے
13 سال کراچی کی مقامی حکومت اور حکومتوں میں 1988 سے 2013 تک شرکت اقتدار رہے 25 سال کراچی کے سیاہ سفید کے مالک رہے سوائے کراچی کو بوری بند لاشیں قاتل ہنگامے امن امان کے ناگفتہ حالات ہڑتالوں اور خوف کی فضا کے علاوہ کچھ نہیں دیا

اپنا تبصرہ لکھیں