ایک آوارہ نظم …..صادقہ نصیر رانا

ایک آوارہ نظم ۔۔

ہڑپ کا تماشہ۔۔
پیسہ بہت ضروری ہے۔
ہم بہت سے کچے پیسے جمع کرکے ان کو پھانک لیتے ہیں۔
پھر
کچے پیسے ہمارے پکے ہوئے جسم کھا جاتے ہیں ۔
ہم چیزوں اور لوگوں کو استعمال کرنے کے لئیے خریدتے ہیں
لیکن چیزیں اور لوگ ہمیں استعمال کر جاتے ہیں۔
اس ری سائیکلنگ میں
ہم ہڑپ ہو رہے ہیں۔
صادقہ نصیر رانا۔
اپنا تبصرہ لکھیں